ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اپن انگڈی میں کورونا پوزیٹیو شخص کے گھر کو کیا گیا سیل۔ جھوٹی خبر دینے والے نیوز چینل کے خلاف درج ہوئی شکایت

اپن انگڈی میں کورونا پوزیٹیو شخص کے گھر کو کیا گیا سیل۔ جھوٹی خبر دینے والے نیوز چینل کے خلاف درج ہوئی شکایت

Sun, 19 Apr 2020 12:46:50    S.O. News Service

اپن انگڈی،19؍اپریل (ایس او نیوز)ضلع جنوبی کینرا کے 13ویں پوزیٹیو معاملے کے طور پر اپن انگڈی کا جو کیس سامنے آیا ہے اس شخص کے گھروالوں کا باہری لوگوں سے رابطہ منقطع کرنے کے لئے کوارنٹائن کردیا گیا ہے اور اس کے گھر پر سیل لگادی گئی ہے۔

 لکشمی نگر میں واقع متاثرہ شخص کے گھر پر سیل لگانے کا حکم پتور کے اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پورے علاقے کو سیل ڈاؤن کرنے کا اشارہ اپن انگڈی سرکل پولیس انسپکٹر ناگیش کدری نے دیا ہے۔

دوسری طرف ’کاہلے نیوز‘ نامی ایک چینل نے اس متاثرہ شخص کا تعلق تبلیغی جماعت سے جوڑ کر جھوٹی خبر نشر کی تھی۔ اس کے خلاف متاثرہ شخص کے بھائی نے اپن انگڈی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرواتے ہوئے کہا ہے کہ اس نیوز چینل کی وجہ سے سماج میں خواہ مخواہ غلط پیغام گیا ہے اور اس سے ان گھر والوں کی ہتک ہوئی ہے۔  اس لئے اس نیوز چینل کے خلاف کڑی کارروائی کی جائے۔

بنگلورو۔منگلورو بس کے مسافرین جانچ کروائیں:اس دوران جنوبی کینرا کے ڈپٹی کمشنر نے بیان جاری کیا ہے کہ اپن انگڈی میں جس شخص کی جانچ کورونا کے لئے پوزیٹیو نکلی ہے، وہ شخص 20؍مارچ کو بنگلورو کے میجسٹک بس اسٹانڈ کے پاس سے بھارتی ٹراویلس نامی ایک نجی بس(KA 51 AD 5832) کے ذریعے منگلورو پہنچاتھا۔اس بس میں کُل 32 مسافر سوار تھے۔ان سب مسافروں کو چاہیے کہ مقامی پرائمری ہیلتھ سینٹریا تعلقہ اسپتال میں جاکر اپنی طبی جانچ کروائیں۔


Share: